ابنا: لیبیاء میں مصر کے سفارت خانے کے چار کارکنوں کو اغوا کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق لیبیاء کی وزارت خارجہ نے آج اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت طرابلس میں مصری سفارت خانے کے چار کارکنوں کو اغوا کرلیا گيا ہے جن میں سفارت خانے کے ثقافتی شعبے سے وابستہ ایک کارکن بھی شامل ہے۔ لیبیاء میں مصری سفارت خانے کے ان کارکنوں کو ایسی حالت میں اغوا کیا گیا ہے کہ اس سے قبل کل مصر کے شہر اسکندریہ میں لیبیاء کے ایک فوجی عہدیدار کو گرفتار کرلیا گیا تھا جس پر لیبیاء کی قومی کانگریس نے ایک بیان میں اس گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے مصری حکام سے اپنے ملک کے گرفتار شدہ فوجی عہدیدار کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
24 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 499947
لیبیاء میں مصر کے سفارت خانے کے چار کارکنوں کو اغوا کرلیا گیا۔